حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) مرکزی وزارت داخلہ کے اعلی عہدیدار بشمول اڈیشنل سکریٹری وزارت داخلہ مسٹر اے کے سنگھ اور ڈائرکٹر وزارت داخلہ مسٹر اشوتوش جین نے آج اپنے دورہ حیدرآباد کے موقع پر چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما اور چیف سکریٹری ریاست آندھراپردیش مسٹر آئی وائی آر کرشنا راؤ سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات شہر کی ایک نامور ہوٹل گرانڈ کاکتیہ میں ہوئی ۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے شیڈول 10 میں ظاہر کردہ ( پانے جانے والے ) تمام ادارے تلنگانہ حکومت کے تحت ہی کام کرنے سے متعلق مرکزی وزارت داخلہ کے عہدیداروں کو واقف کروایا اور ان اداروں کیلئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو ہی تعینات کیا جائے گا اور آندھراپردیش کے عہدیداروں کو تعینات نہیں کیا گیا ۔ ڈاکٹر راجیو شرما نے وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے واضح طور پر کہا کہ قانون تقسیم ریاست کے دفعہ 8 میں واضح کردہ امور گورنر تلنگانہ کا پیشہ کے سفارشات کے مطابق ہی اقدامات کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کے عہدیداروں کو واقف کروایا ۔