مرکزی ملازمین کی ہڑتال کا چہارشنبہ کو فیصلہ

نئی دہلی ۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی مشترکہ لائحہ عمل کونسل جو 33لاکھ مرکزی ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے چہارشنبہ کے دن 11جولائی سے ہڑتال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔ کیونکہ حال ہی میں حکومت نے ’’ حقیر‘‘ تنخواہ میں اضافہ کے سلسلہ میں بات چیت کی ہے ۔ حکومت نے تنخواہ میں اضافہ کی کابینہ سے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں منظوری کے دوران اقل ترین تنخواہ 18ہزار مقرر کی تھی لیکن مرکزی حکومت کے ملازمین اس فیصلہ کے خلاف اسے حقیر اضافہ قرار دیتے ہوئے کیونکہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیاہے ۔ 11جولائی سے ہڑتال کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں ۔ کنوینر این جے سی اے شیوگوپال مشرا نے کہا کہ چہارشنبہ کو تمام نمائندے اجلاس منعقد کریں گے جس میں این جے سی اے کے ساتھ حکومت کی بات چیت پر غور کیا جائے گا اور اس اجلاس میں جو 6جولائی کو مقرر ہے فیصلہ کیا جائے گا کہ 11جولائی سے ہڑتال کی جائے یا نہیں ۔ حکومت کے ساتھ ملاقات میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی‘ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ‘ ریلوے کے وزیر سریش پربھو ‘ نائب وزیر ریلوے منوج سنہا شریک تھے ۔