مرکزی ملازمین کا اوورٹائم الاؤنس روکنے کا فیصلہ

نئی دہلی ۔ 26 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ اُسے اپنے ملازمین کو دیئے جانے والے اوورٹائم الاؤنس کو روک دینا چاہئے ۔ وزارت پرسونل کی جانب سے جاری کردہ احکام کے مطابق ساتویں مرکزی پے کمیشن کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ مصارف کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ برسوں سے جو اوورٹائم الاؤنس دیا جارہا ہے اس میں بتدریج اضافہ ہوا ۔ ساتویں مرکزی پے کمیشن نے سفارش کی ہے کہ اس طرح کے اوورٹائم الاؤنس کو روک دیا جائے یا پھر اس کی زمرہ بندی کرتے ہوئے آپریشنل اسٹاف اور انڈسٹریل ایمپلائیز کو اوورٹائم دینے کے بارے میں غور کیا جائے کیونکہ انھیں قانونی دفعات کا موقف حاصل ہے ۔