مرکزی محکموں میں این جی اوز کا تقرر،یکم جنوری سے زبانی انٹرویو سے گریز

نئی دہلی 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں اور عوامی شعبوں کے اداروں کو یہ ہدایت دی ہے کہ 2 یوم میں جونیر عہدیداروں کے سلیکشن کیلئے انٹرویو کا مرحلہ مکمل کرلیں جس کے بعد امیدواروں کے انتخاب اور تقرر کیلئے کوئی زبانی انٹرویو منعقد نہیں ہوگا۔ تاہم ناگزیر حالات میں صرف پیشہ وارانہ مہارت یا جسمانی امتحان (ٹسٹ) منعقد کیا جاسکتا ہے۔ وزارت سرکاری عملہ اور تربیت نے تمام وزارتوں کے معتمدین کو روانہ مراسلہ میں کہا ہے کہ 31 ڈسمبر تک معلنہ جائلیدادوں پر تقررات کیلئے انٹرویو کا مرحلہ مکمل کرلیا جائے کیوں کہ یکم جنوری 2016 ء سے مرکزی حکومت کی خدمات میں جونیر سطح کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے کوئی انٹرویو نہیں لیا جائے گا اور مستقبل میں بھی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے انٹرویو سے گریز کیا جائے گا۔

 

ممبئی ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار
ممبئی 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد 50 سالہ امریکی شہری کو جس پر ملٹی ملین ڈالرس کی دھوکہ دہی کا الزام ہے، آج ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سلیم کریمی نامی شخص کو ایمگریشن حکام نے 26 ڈسمبر کو اپنی تحویل میں لے لیا کیوں کہ اس کیخلاف جاریہ سال کے اوائل میں نوٹس جاری کی گئی تھی۔