نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )فینانس کمیشن نے تجویز رکھی ہے کہ مرکزی محصولات میں ریاستوں کی حصہ داری کو موجودہ 32 فیصد سے بڑھا کر 42 فیصد کردی جائے 14 ویں فینانس کمیشن کیرپورٹ میں ریاستیوں کی حصہ داری میں اضافہ کی سفارش کی گئی ہے ۔ ریاستوں کو سال 2014-15 میں 3.48 کروڑ روپئے ملیں گے اور 2015-16 میں 5.26 لاکھ کروڑ حاصل ہوں گی ۔ محصولات کی تقسیم میں سب سے زیادہ فیصد مقرر کرنے سے ریاستوں کی مالیات میں عظیم تر خود مختیاری حاصل ہوگی اور اس کی مدد سے وہ اپنی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق اسکیمات تیار کرسکیں گی۔ فینانس کمیشن کے جزوقتی رکن ابھجیت سین نے ایک سفارشی نوٹ لکھا ہے حکومت نے ٹیکسوں کی تقسیم کے لئے اکثریتی فیصلہ کو قبول کرلیا ہے ۔ وائی وی ریڈی کی زیر قیادت کمیشن کے رکن نے یہ بھی لکھا ہے کہ حکومت کو حاصل ہونے والے مالیہ اور مصارف کا تجزیہ کرنے کے بعد کمیشن نے 11 ریاستوں کے خسارہ کو پورا کرنے کیلئے 1.94 کروڑ روپئے کی گرانٹ کی سفارش کی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستوں کی اکثریت نے مرکزی اسپانسر والی اسکیمات کی تعداد میں کمی کی بھی تجویز رکھی ہے ۔