نئی دہلی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ضلع سطح کی کمیٹیاں جن کی سربراہی متعلقہ رکن پارلیمنٹ کرے گا، مرکزی فنڈ والی اسکیمات کی نگرانی انجام دیں گی اور لازمی طور پر سال میں چار مرتبہ میٹنگ منعقد کریں گی، بی جے پی ایم پیز کو آج یہ بات بتائی گئی۔ پارٹی قیادت نے ان سے کہا کہ اس کمیٹی کے ذریعہ وہ ترقیاتی پراجکٹوں پر مؤثر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ انفراسٹرکچر اسکیم اڈوائزری کمیٹیوں کے پہلے اجلاس 23 اگست کو متوقع ہے۔ بی جے پی ذرائع نے کہا کہ ان پیانلوں میں ریاستی حکومت کے عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔ سالانہ پروگرام کے تحت ان کمیٹیوں کے اجلاس فبروری، اپریل، اگست اور ڈسمبر میں ہوا کریں گے۔