مرکزی سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں اضافہ کی تجویز نہیں

نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی عمر کو 60 سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ منسٹر آف اسٹیٹ پرسونل جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کی مخلوعہ جائیدادوں کو عام زمرہ امیدواروں سے پر کرنے کی تجویز نہیں ہے۔ ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا حکومت نے مرکزی سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی عمر کو موجودہ 60 سے بڑھا کر 62 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے نفی میں جواب دیا۔