حیدرآباد۔ یکم جنوری، ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ھلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ھلال ماہ ربیع المنور مطابق 2جنوری 5:30 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ھلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8بجے تک اور 8بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 ، 24513246 ، 24521088 پر اور موبائیل نمبر9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ھلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔
عثمانیہ یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی
حیدرآباد۔ یکم جنوری، ( پریس نوٹ ) عثمانیہ یونیورسٹی کے تمام امتحانات جو کہ 2جنوری بروز جمعرات منعقد ہونے والے تھے ناگزیر وجوہات کی بناء ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ امتحانات کی نئی تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے ایک صحافتی اعلامیہ میںیہ اطلاع دی ہے۔
سریدھر بابو کے قلمدان میں تبدیلی
کے خلاف کریم نگر بند
کریم نگر۔ یکم جنوری، ( پی ٹی آئی) ریاستی وزیر سریدھر بابو کے قلمدان میں تبدیلی کے خلاف بطور احتجاج ان کے آبائی ضلع کریم نگر میں آج بند منایا گیا جو مکمل اور پُرامن رہا۔ کانگریس قائدین نے مختلف مقامات پر دھرنا دیا۔ تجارتی ادارہ جات، سینما، بینکس، تعلیمی ادارہ جات اور پٹرول پمپس بند رہے۔ تاہم آر ٹی سی کی چند بسیں چلائی گئیں لیکن ان میں کوئی مسافر نظر نہیں آیا۔