حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن قومی سطح کا امتحان رکھا ہے اور اس کے لیے فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دئیے امیدوار اس کے اہل ہیں ۔ اس کی رہنمائی ٹسٹ پیپرس گائیڈنس کے لیے ڈگری امیدوار آدھار کارڈ زیراکس ایک فوٹو کے ساتھ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر صبح 11 بجے تا 7 بجے شام تک رابطہ کریں ۔۔