حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مسرس محمد امان اللہ خاں ، بی وینکٹیشم ، وی کرن ، ماریا ، مرزا رفعت بیگ اور اے ستی ریڈی قائدین آٹو یونین نے مرکزی حکومت کے روڈ سیفٹی بل 2014 کے خلاف منظم کردہ احتجاج اور آٹو بند کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی ۔ جس میں سینکڑوں آٹو ڈرائیورس نے شرکت کی ۔ انہوں نے فرضی اور خود ساختہ آٹو یونین لیڈرس پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ ہڑتال کے فیصلہ کے خلاف آٹو ڈرائیورس کو منقسم کررہے ہیں اور بتایا کہ وہ کامیاب نہیں ہوں گے ۔ مزید انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بل سے دستبرداری اختیار کی جائے اور اس کے علاوہ یہ بھی مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی ہراسانی کو روکے ۔ آخر میں انہوں نے آج کی ہڑتال میں شرکت کرنے اور اس کو کامیاب بنانے کے لیے گریٹر حیدرآباد میں آٹو ڈرائیورس کا شکریہ ادا کیا ۔۔