مرکزی حکومت کی 1100 جائیدادوں پر تقررات

نئی دہلی 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مختلف مرکزی حکومت کے محکموں میں 1100 مخلوعہ جائیدادوں پر ارکان عملہ کا تقرر کیا جائے گا۔ حکومت نے اپنے اِس بیان میں اِس کا اعلان کیا ہے۔ بیان کی اہمیت میں اِس لئے بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے کیوں کہ کانگریس نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک کے عوام کو ملازمتیں فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ حالانکہ یہ اُس کا انتخابی تیقن تھا۔ کمیشن کے بموجب شمالی علاقہ میں 299 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔