مرکزی حکومت کی جانب سے مفت فنی تربیت

حیدرآباد 15 جون (پریس نوٹ) مرکزی حکومت اپنی اسکیم
SDIS کے تحت مختلف فنی تربیتی کورسیس چلارہی ہے جس میں کمپیوٹر فنڈامینٹل، ایم ایس آفس، انٹرنیٹ، کمپیوٹر ہارڈ ویر، ویب ڈیزائننگ، آرکیٹکچرل ڈرافٹنگ، آٹو کیاڈ ، Tally وغیرہ شامل ہیں۔ کورس کے اختتام پر مرکزی حکومت کی جانب سے اسناد جاری کئے جائیں گے جوکہ نہ صرف ملک بلکہ تقریباً 143 بیرونی ممالک میں بھی مستند تصور کئے جاتے ہیں۔ بعد تکمیل کورس ملازمت کیلئے بھی رہنمائی کی جائے گی ۔ ایم ایس آفس اور کمپیوٹر فنڈامنٹل کیلئے آٹھویں کامیاب طلباء جوکہ اپنی عمر کے 14 سال مکمل کرچکے ہوں، اہل ہیں۔ دیگر کورسیس کیلئے ایس ایس سی پاس طلباء اہل ہیں۔ نشستیں محدود ہیں۔ داخلوں میں عجلت کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے G.N ٹیکنالوجی، بائی منزل سیات ہوٹل، میدھانی چوراہا سنتوش نگر سے راست یا فون نمبرات 9700727044 ، 9848731269 پر ربط کریں۔