مرکزی حکومت کی اسکالر شپس تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب ایم اے معید نائب صدر عروج سوشیو اکنامک ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جو اقلیتی طلباء و طالبات کو اسکالر شپ دی جاتی ہے ۔ نام آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کی گئی ہے جب کہ آندھرا پردیش و تلنگانہ سے لاکھوں طلباء اس اسکالر شپس کیلئے اپنے فارمس آن لائن کرتے ہیں۔ اس اسکالر شپ کے حصول کیلئے بچوں کو مسائل سے گذرنا پڑتا ہے ۔ اسکول بونافائیڈ ، اسٹیٹ بنک سال گذشتہ کی رپورٹ آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کی کاپی اس کے علاوہ کسی نیشنلائیزڈ بنک میں اکاونٹ کا بھی ہونا لازمی ہے ۔ بچوں کو یہ تمام خانہ پری کیلئے کافی وقت درکار ہوتا ہے ۔ جب آن لائن کے تاریخ کا آغاز ہوا تو کچھ ٹیکنیکل پروبلم کی وجہ سے 10 تا 15 دن نام آن لائن نہیں ہورہے تھے ۔ ایسے میں حکومت سے اپیل ہے کہ کم از کم ایک ماہ آن لائن کی تاریخ میں اضافہ کریں جس سے طلبا آن لائن اپنی درخواستیں پیش کرسکیں۔