مرکزی حکومت سے تلنگانہ کیلئے 150 کروڑ روپئے جاری

حیدرآباد 29 مارچ ( این ایس ایس ) مرکزی حکومت نے آج ریاست تلنگانہ کیلئے آج 150 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی ۔ ریاست آندھرا پردیش کیلئے مرکز نے جملہ 385 کروڑ روپئے جا ری کئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ 13 ویں فینانس کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر مرکزی حکومت نے دونوں ریاستوں کیلئے یہ رقومات جاری کی ہیں۔