حیدرآباد۔ 21 مئی (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مسلم اقلیت کو سیول سرویسیس (آئی اے ایس ؍ آئی پی ایس) میں داخلوں کے مقصد سے مفت کوچنگ دی جائے گی جس کیلئے 20 مئی سے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ پر آن لائن درخواستوں کے حصول کا آغاز ہوچکا ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 جون ہے۔ 21 سے 30 سال تک کی عمر والے لڑکے اور لڑکیاں درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ آن لائن ادخال درخواست کے بعد ملک کے 6 شہروں حیدرآباد ، بنگلور ، ممبئی ، نئی دہلی ، پٹنہ اور سری نگر میں 22 جون کو 2 تا 5 بجے شام تک داخلہ ٹسٹ منعقد ہوگا۔ مزید تفصیلات ویب سائیٹ www.hajcommittee.com پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔