مسلم گریجویٹس سے زیادہ استفادہ کریں : پروفیسر ایس اے شکور کی اپیل
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے مسلم گریجویٹس کو آئی اے ایس اور دیگر متعلقہ سرویس کے امتحانات کی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے ۔ اس سال 5 ستمبر سے حج ہاوز ممبئی میں آغاز ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ پروگرام کے لیے ملک بھر سے جملہ 50 امیدواروں کا ایک تحریری امتحان اور زبانی انٹرویو کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئے گا ۔ تحریری امتحان 28 مئی کو بشمول حیدرآباد ملک کے چھ بڑے شہروں میں منعقد ہوگا۔ کمیٹی کی ویب سائٹ hajcommittee.com پر داخل کی جاسکتی ہیں اور اسی ویب سائٹ سے تفصیلی معلومات اور پراسپکٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ ان لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مئی ہے ۔ انہوں نے مسلم گریجویٹس سے اپیل کی کہ وہ اس موقعہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں ۔۔