l جنریک ادویات کم قیمت پر فراہم کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں سال 2016-17 کے دوران تین ہزار جن اوشدھی اسٹورس کھولے جائیں گے ۔
l سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے خاندانوں کو 2018-19 تک پانچ کروڑ ایل پی جی کنکشن کی رعایتی شرحوں پر فراہمی ۔ ایل پی جی کنکشن خواتین کے نام ہوگا ۔
l موجودہ انکم ٹیکس سلاب میں کوئی تبدیلی نہیں
l فی خاندان ایک لاکھ روپئے ہیلت انشورنس اسکیم کی فراہمی ۔ سینئر سٹیزنس کو حفظان صحت کے معاملے میں نئی اسکیم کے تحت مزید 30 ہزار روپئے کا احاطہ کیا جائے گا ۔
l پوسٹ آفسیس میں اے ٹی ایم ، مائیکرو اے ٹی ایم کی تعداد میں اضافہ ۔
l جٹ ایندھن پر ایکسائیز ڈیوٹی میں 6 فیصد اضافہ ، جس کے نتیجہ میں فضائی سفر مہنگا ہوجائیگا۔
l کسانوں کی آمدنی میں 2022 ء تک دوگنا اضافہ ،زرعی شعبہ کیلئے 36 ہزار کروڑ مختص ۔
l سوچھ بھارت ابھیان کیلئے 9 ہزار کروڑ روپیوں کی تخصیص
l انشورنس اور پنشن کے بشمول کئی شعبوں میں ایف ڈی آئی پالیسی میں رعایت ۔
l ہندوستان کا فضائی سفر کررہے مسافرین کیلئے اگر اُن کے لگیج میں قابل ٹیکس یا ممنوعہ اشیاء موجود نہ ہوں تو اُنھیں بیاگیج ڈیکلریشن فارم پیش کرنے کی ضرورت نہیں ۔
l لوک سبھا میں کانگریس و کمیونسٹ ارکان نے وزیرفروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف تحریک مراعات کا مسئلہ اُٹھایا جس سے روایات کے برعکس بجٹ پیش کرنے میں چند منٹس کی تاخیر ہوئی ۔