حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( ایجنسیز ) : ہاوزنگ ۔ ایمپلائر کے فراہم کردہ فلیٹ کو کرایہ پر دینا یا اس میں رہنا ؟ آپ کے ایمپلائر کی جانب سے فراہم کئے جانے والے فلیٹ میں رہنا آسان ہوسکتا ہے ( اگر آپ اس آپشن کو دئیے جانے کے لیے لکی ہوں ) بجائے گھر کی تلاش کرنے کے ۔۔
لیکن اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کے مکان دار کو کرایہ کی ادائیگی سے آپ کو ہاوز رینٹ الاونس ( ایچ آر اے ) کے مقابل ٹیکس فوائد حاصل کرنے میں مدد ہوسکتی ہے ۔ جو سی ٹی سی کا ایک اسٹنڈرڈ حصہ ہوتا ہے ۔ دوسری جانب ایمپلائر کے فراہم کردہ فلیٹ سے آپ کے لیے ٹیکس ضروری ہوجائے گا ۔۔
پہلے دونوں پر ایک نظر
ہاوز رینٹ الاونس ( ایچ آر اے ) : ایچ آر اے ایک بہت عام سی ٹی سی جز ہے ۔ کرایہ کے مکان میں رہنے والے موصولہ ایچ آر اے کے مقابل ایک استثنیٰ سے استفادہ کرسکتے ہیں اور صرف باقی قابل ٹیکس ہوگا ۔ یہ استثنیٰ محدود ہے (a) بیسک تنخواہ کے 10% سے کم کرایہ کی ادائیگی تک یا (b) بیسک تنخواہ کا 50% جہاں مکان چار شہروں دہلی ، ممبئی ، کولکتہ یا چینائی میں کسی شہر میں واقع ہو اور بیسک تنخواہ کا 40% دوسرے شہروں میں یا (c) موصولہ حقیقی ایچ آر اے جو بھی کم ہو ۔
اگر آپ کا سی ٹی سی ایک ایچ آر اے کامپونینٹ پر مشتمل نہ ہو تو ادا کئے گئے کرایہ کے لیے منہائی مجموعی قابل ٹیکس آمدنی سے دستیاب ہوتی ہے ، مختلف حدود کے تابع ہوگی (زیادہ سے زیادہ منہائی ماہانہ 5000 روپئے یا سالانہ 60,000 روپئے ) ۔۔
کاشن پوائنٹ : ایچ آر اے سے استثنیٰ کے ادعا کے لیے ، اگر آپ کا سالانہ کرایہ 1 لاکھ روپئے سے متجاوز ہو تو آپ کو صرف کرایہ کی رسائد ہی حاصل نہیں کرنا چاہئے بلکہ آپ کے لینڈ لارڈ کے پیان کی ایک کاپی بھی حاصل کرنا چاہئے اور اسے آپ کے اکاونٹس ڈپارٹمنٹ میں داخل کرنا ہوگا ۔
ایمپلائر کا فراہم کردہ فلیٹ
پریکویسائٹ وئیلیو مختلف ہوگی جس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آیا فلیٹ ایمپلائر کا ذاتی ہے ، آپ کے لیے کرایہ پر حاصل کیا گیا ہے یا ہوٹل میں آپ کے لیے رہائش کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس کی قدر آپ کی تنخواہ کے 24% سے متجاوز نہیں ہوگی جب کہ اس طرح رہائش کی سہولت ایک ہوٹل میں فراہم کی گئی ہو اور دوسرے کیسیس میں تنخواہ کا 15% ۔ اسے آپ سے وصول کی گئی رقم ، اگر کوئی ہو تو ، سے کم کیا جائے گا ۔ جہاں ایمپلائر کی جانب سے فرنشڈ اکاموڈیشن فراہم کیا جاتا ہے تو کاسٹ آف فرنشنگ کا مزید 10% ۔ ( اگر ایمپلائر کا ذاتی ہو ) یا واجب الادا حقیقی ہائر چارجس ( اگر ایمپلائر کی جانب سے لیز کیا گیا ہو ) کا ہر سال پرک وئیلیو میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ہاٹ ٹپ : جب آپ کی نئے ٹاون کا رخ اختیار کریں تو پہلے 15 دن کے لیے آپ کے ایمپلائر کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہوٹل اکاموڈیشن قابل ٹیکس نہیں ہے ۔۔
یہ ایک وکیشن سے زیادہ ہے ۔ یہ ایک ٹیکس بریک ہے ۔
لیو ٹراویل کنسیشن ( ایل ٹی سی )
ہندوستان کے اندر آپ کی سالانہ تعطیل سے آپ کو ایک ٹیکس بریک حاصل ہوسکتا ہے ۔ رخصت پر رہتے وقت آپ کے سفر کے اخراجات کے کسی ری ایمبرسمنٹ پر ٹیکس استثنیٰ آپ کی وکیشن منزل کے لیے دستیاب شار ٹیسٹ روٹ کے لیے اکانومی کلاس ایرفیر تک محدود ہے ۔ ہوٹل ، لوکل کنوینس وغیرہ جیسے اخراجات کے لیے کوئی استثنیٰ دستیاب نہیں ہے۔ استثنیٰ کے ادعا کے لیے ٹراویل بل آپ کے اکاونٹس ڈپارٹمنٹ میں داخل کرنے کے لیے اپنے پاس رکھیں ۔
ہاٹ ٹپ : ایل ٹی سی کی آپ کو ایک تنخواہ یاب ملازم کی حیثیت سے چار کیلنڈر سال کے بلاک میں کئے گئے دو سفر کی اجازت دیتا ہے ۔۔
کاشن پوائنٹ : بیرون ملک ایک ہالیڈے کے لیے آپ کے اخراجات سفر ٹیکس بریک کے لیے اہل نہیں ہیں ۔
لیو ان کیاشمنٹ : ایسی صورت میں اگر آپ ، آپ کے حق رخصت سے استفادہ نہیں کیا تو آپ کے لیے رقم حاصل کرنے کا آپشن ہوسکتا ہے ۔ زیادہ تر ایمپلائرس اسطرح کے ان کیاشمنٹ کی ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ دینے پر ہی اجازت دیتے ہیں ۔ جب کہ اس پر ٹیکس استثنیٰ محسوب کرنے کے تفصیلی قواعد ہیں ۔۔