حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : وزیر فینانس ارون جیٹلی کی جانب سے آج پیش کئے گئے مرکزی بجٹ برائے 2016-17 میں مرکزی ٹیکسیس میں حصہ کے لیے آندھرا پردیش کے لیے 24,637.36 کروڑ روپئے اور ریاست تلنگانہ کے لیے 13955.35 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ۔ مرکزی وزیر فینانس نے ، جنہوں نے 19.78 لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا ۔ آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ کے مطابق مختلف تعلیمی ادارے قائم کرنے اور دیگر پراجکٹس کے لیے آندھرا پردیش کو 2000 کروڑ روپئے اور ریاست تلنگانہ کے لیے 36 کروڑ روپئے مختص کرنے کا اعلان کیا ۔ مرکزی بجٹ میں پولاوارم پراجکٹ کو 100 کروڑ روپئے اور وجئے واڑہ میں مجوزہ میٹرو ریل پراجکٹ کے لیے 100 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ۔ دیگر مختص کردہ رقومات ہیں آئی آئی آئی ٹی کے لیے 20 کروڑ روپئے ، تروپتی میں آئی آئی ٹی کے لیے 40 کروڑ روپئے ، وشاکھا پٹنم میں آئی آئی ایم کے لیے 30 کروڑ روپئے ، تاڑے پلی گوڑم میں این آئی ٹی کے لیے 40 کروڑ روپئے ، وشاکھا پٹنم میں اسٹیل پلانٹ کے لیے 1678 کروڑ روپئے ، وشاکا پورٹ ٹرسٹ کے لیے 23.61 کروڑ روپئے اور سنٹرل یونیورسٹی کے لیے ایک کروڑ روپئے ۔ اسی طرح ریاست تلنگانہ کیلئے مختص کردہ رقومات ہیں ۔ ٹرائیبل یونیورسٹی کے لیے ایک کروڑ روپئے ، آئی آئی ٹی کے لیے 20 کروڑ اور Incois کیلئے 15 کروڑ روپئے ۔۔