مرکزی الیکشن کمیشن کے وفد کا 11 ستمبر کو دورہ حیدرآباد

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) سنئیر ڈپٹی الیکشن کمشنر اُمیش سنہا کی قیادت میں الیکشن کمیشن کا وفد 11 ستمبر کو حیدرآباد پہونچ کر جائزہ لے گا اور انتخابی تیاریوں پر کمیشن کو رپورٹ پیش کرے گا ۔ اسٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے یہ بات بتائی ۔ آج رجت کمار نے حیدرآباد میں ضلع کلکٹرس اور ڈپٹی کلکٹرس کا اجلاس طلب کیا ۔ الکٹرانک ووٹنگ مشین کنٹرول یونٹس ، وی وی پیاٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ مزید ای وی ایمس وی وی پیاٹس روانہ کرنے کی کمیشن سے اپیل کی ۔ ریاست میں 32574 پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ اس میں مزید اضافہ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ ریاست کیلئے 52100 بیالٹ یونٹس 40700 کنٹرول یونٹس 44 ہزار وی وی پیاٹس روانہ کرنے کی کمیشن سے اپیل کی گئی ۔ بعد ازاں رجت کمار نے کہا کہ 9 ستمبر سے اندرون ایک ہفتہ درکار ای وی ایمس ، وی وی پیاٹس ریاست کو حاصل ہوجائیں گے ۔