مرکزکا مشورہ، سوشل میڈیا سے افواہوں پر ریاستیں نظر رکھیں

نئی دہلی 5جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ نے ریاستوں او رمرکز کے زیرانتظام ریاستوں سے سوشل میڈیا پر افواہوں کے ذریعہ بھیڑ کو مشتعل کرنے پر روک لگانے اقدامات کرنے کے لئے کہا ہے۔مہاراشٹر کی مشتعل بھیڑ نے گزشتہ اتوار کو مبینہ طورپر بچہ چوری گروہ کا رکن ہونے کے شبہ میں پانچ لوگوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔ ملک کے کچھ دیگر حصوں میں بھی واٹس ایپ پرافواہ کے ذریعہ مشتعل بھیڑ نے اسی طرح کے واقعات کو انجام دیا ہے ۔وزارت داخلہ نے ان واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ریاستی حکومتوں کو مشورہ جاری کرکے ان واقعات پر قدغن لگانے کے لئے کہا ہے ۔ مشورہ میں کہا گیا کہ تمام ریاستیں اور مرکزکے زیرانتظام ریاستیں ان افواہوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان پر روک لگانے کے لئے سخت اقدامات کریں۔