حیدرآباد 7 مئی ( این ایس ایس ) سینئر کانگیرس لیڈر وی ہنمنت راو نے آج کہا کہ وہ مجالس مقامی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد پنجہ گٹہ چوراہے پر ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ کو دوبارہ نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرن برت کرینگے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے ریاستی حکومت نے امبیڈکر مجسمہ کی بیحرمی پر جی ایچ ایم سی صفائی ورکرس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے لیکن برسر اقتدار جماعت کا کوئی لیڈر یا وزیر اس تعلق سے اظہار خیال نہیں کر رہا ہے ۔