ممبئی۔ 24 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے سابق مرکزی وزیر و سینئر پارٹی لیڈر مرلی دیورا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی اور اُن کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی موجود تھے ۔ سینئر کانگریس قائدین احمد پٹیل ، موتی لال ووہرا اور آنند شرما بھی ممبئی کانگریس کے دفتر میں موجود تھے ۔ مرلی دیورا جن کا آج انتقال ہوگیا، چندن واڑی شمشان گھاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات انجام دی گئیں۔