مرغے کی سادہ دلی اُسے لے ڈوبی…!

ایک چہار دیواری کے اندر ایک مرغی اور مرغا رہا کرتے تھے ۔  مرغی نہایت سمجھ دار تھی جبکہ مرغا بہت سادہ طبیعت کا مالک تھا ۔ ایک دن وہ دونوں دیوار پر ٹہل کر موسم کا مزہ لے رہے تھے کہ گلی سے ایک چالاک لومڑی کاگذر ہوا، مرغا اور مرغی دیوار پر گھوم رہے تھے ۔ کہ مرغی نے دور سے لومڑی کو آتے دیکھ لیا اور فورا نیچے اتر گئی مگر مرغا لومڑی کو دیکھ کر خوش ہوگیا۔
آج لومڑی خالی ہاتھ نہ تھی بلکہ ایک مضبوط بیگ اس کے ہاتھ میں تھا ۔ اس نے مرغے سے کہا دیکھو میرے دوست ، آج میں تمہارے لئے مزیدار مکئی کے دانوں کا تحفہ لائی ہوں ۔ یہ کہہ کر لومڑی نے ہوشیاری سے تھوڑے سے دانے بیگ سے نکال کر زمین پر ڈال دیئے اور کہا ۔ نیچے آکر کھالو، یہ سب تمہارے ہیں۔ اتنے موٹے اور تازے مکئی کے دانے دیکھ کر مرغے کے منہ میں پانی بھر آیا اور اس نے بغیر سوچے سمجھے بیگ کے پاس چھلانگ لگادی اور جلدی جلدی کھانے میں مصروف ہوگیا ۔ اس لمحہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مکار لومری نے اسے زور کا دھکا دے کر بیگ میں بند کرلیا پھر بیگ کامنہ مضبوطی سے باندھ لیا اور تیز دوڑ لگادی ۔ اس اچانک مصیبت پر مرغے نے خوب شور مچایا ۔ شور سن کر مرغی نے دیوار پر چڑھ کر دیکھا تو لومڑی بہت دور بھاگی جارہی تھی مگر اب کیا ہوسکتا تھا ۔ مرغا اپنی سادہ دلی کے باعث لومڑی کی گرفت میں آچکا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭