مرس وائرس:ہانگ کانگ کے سیاحوں کو جنوبی کوریا کا سفرنہ کرنے کا انتباہ

ہانگ کانگ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ہانگ کانگ نے جنوبی کوریا کے سفر کرنے کیلئے اپنے شہریوں کو انتباہ دیا ہے کیونکہ وہاں مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم (MERS) وائرس پھوٹ پڑنے سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو کیری لیم نے کہا کہ ہانگ کانگ کے جنوبی کوریا کے ساتھ قریبی روابط ہیں جو جنوبی کوریا یہاں کے لوگوں کا ایک پسندیدہ سیاحتی تعلیم مقام ہے ۔ ژنہوا خبررساں ایجنسی کے مطابق آوٹ باونڈ ٹراویل الرٹ (OTA)جاری کیاگیا ہے جس سے سیاحتی صنعت کو بالکل صحیح پیغام مل جائے گا کہ اس سلسلہ میں کیا احتیاط اپنانی چاہئے ۔مسٹر لیم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تعبیر کسی خاص ضرورت کے ‘ جنوبی کوریا کے سفر سے گریز کریں۔ دوسری طرف ہانگ کانگ کی ٹراویل انڈسٹری کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر جوزف ٹنگ یو چنگ نے 30 جون سے قبل طئے کئے گئے جنوبی کوریا کیلئے تمام ٹراویل پیاکیجس کو منسوخ کردیا ہے۔ البتہ بذریعہ بحری جہاز سیاحوں کو جنوبی کوریا کے سفر پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔ مسٹر ٹنگ نے کہا کہ جن سیاحوں نے پہلے سے بکنگ کروائی تھی اُن کی رقومات واپس کردی جائیں گی ۔ جنوبی کوریا چونکہ سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے لہذآ مرس وائرس پھوٹ پڑنے کے بعد دس تا بارہ ہزار سیاح متاثر ہوئے ہیں جنہیں اپنے ٹکٹس آخری لمحات میں منسوخ کروانے پڑے ۔OTAسسٹم کے مطابق کسی خطرہ کیلئے سب سے زیادہ پریشان کن الرٹ کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اس سے کم خطرہ ہو تو سرخ الرٹ اور عنبریں رنگ کم خطرے کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ مسرس وائرس سے متاثرین کی تعداد 9 بتائی گئی ہے جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔