مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 16 ستمبر کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 2 بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8801749863 ، 8297158387 پر ربط کریں۔

گاندھی بھون میں
آج یوم اساتذہ تقریب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : قومی سالمیت کمیٹی کے زیر اہتمام ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ سروے پلی رادھا کرشن کی یوم پیدائش تقاریب کا 7 ستمبر کو 11 بجے دن پرکاشم ہال گاندھی بھون میں منعقد ہوگا ۔ صدر کمیٹی و جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی جناب ایس کے افضل الدین صدارت کریں گے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی ، تلنگانہ قانون ساز کونسل کے قائد اپوزیشن جناب محمد علی شبیر ، ڈاکٹر ونود کمار مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ اس کے علاوہ مختلف مکاتیب خیال و دانشوران قوم مخاطب کریں گے ۔ اس موقع پر اسکول سے لے کر پی جی سطح تک اساتذہ کو اعزازات سے نوازا جائیگا ۔۔