حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : (راست) : ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالمجیب کے زیر نگرانی ادارہ و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ 29 اکٹوبر اردو گھر مغل پورہ صبح 9 تا 3 بجے منعقد ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب دیگر ڈاکٹرس کے ساتھ حجامہ کریں گے ۔ ایسے مریض جو گردن کا درد ، کمر کا درد ، جوڑوں کا درد ، ذیابیطس ، بی پی ، تھائیرائیڈ ، ضعف باہ وغیرہ اور سنت کی روشنی میں بھی صحت مند افراد حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ کپ کا تعین مرض کے حساب سے ہوگا ۔ رجسٹریشن کے لیے 8297158387 ۔ 8801749863 پر ربط کریں ۔۔