مردہ ہرن دستیاب

لکھیم پور ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پانہاپور علاقہ میں نامعلوم شکاریوں نے ایک ہرن کو تیز دھاری ہتھیار سے ہلاک کردیا ۔ ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر ساوتھ کھیری نیرج کمار نے بتایا کہ پانہاپور گاؤں کے ایک کھیت سے مردہ ہرن دستیاب ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہرن پر پائے گئے نشانات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک تیز دھاری ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے جب کہ یہ جانور وائیلڈ لائف پروٹکشن ایکٹ کے تحت محفوظ قرار دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہرن پڑوسی ضلع شاہ جہاں پور کے ایک گاؤں سے فرار ہوا تھا ۔ جس کا تعاقب کر کے شکاریوں نے ماردیا ہوگا ۔ اس خصوص میں نامعلوم شکاریوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ دریں اثناء علاقہ نگاہ سین کے موضع سلیم آباد میں ایک چیتا نے ایک 52 سالہ مزدور پر حملہ کردیا ۔ اسے شدید زخمی حالت میں مقامی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔۔