’مردہ خاتون‘ 31 سال بعد بخیروعافیت

ڈسلوڈورف ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی پولیس کے مطابق 1984 میں غائب ہو جانے والی خاتون جن کے قتل کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی تھیں جرمنی کے شہر ڈسلوڈورف میں زندہ اور بہت اچھی زندگی گزار رہی ہیں۔ 24 سالہ پیٹرا پاسٹیکا کو اپنے کالج کی رہائش گاہ سے غائب ہونے کے پانچ سال بعد مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ ایک شخص کو انہی دنوں لاپتہ ہونے والی جواں سال لڑکی کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا جس نے ایک نوجوان خاتون کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔ تاہم سرقہ کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس ایک 55 سالہ کرائے دار خاتون تک پہنچی جن کا شناختی کارڈ بھی نہیں تھا۔ خاتون نے پولیس افسران کو بتایا کہ وہ ایک جھوٹی شناخت کے ساتھ رہتی آئی ہیں اور انھوں نے پولیس کو اپنا اصلی نام بتایا۔