مراٹھا ریزرویشن : پیانل رپورٹ کی عنقریب پیشکشی

تھانے ۔ 9 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسٹیٹ بیاک ورڈ کلاس کمیشن مراٹھا ریزرویشن کے مسئلہ پر حکومت کو اپنی رپورٹ عنقریب پیش کرے گا ، ایک عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ سیاسی طورپر بااثر مراٹھا کمیونٹی جو زیادہ تر زراعتی سرگرمیوں میں مشغول ہے ، تعلیمی اداروں اور سرکاری نوکریوں میں او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات ) کیٹگری کے تحت ریزرویشن کا مطالبہ کرتی آئی ہے۔ کئی مراٹھا تنظیموں نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے ریاست بھر میں جلوس نکالے۔