اورنگ آباد3اگست (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرکے ضلع اورنگ آباد کے چلکل تھانا علاقے میں 22 سالہ ایک نوجوان نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔پولیس نے بتایا کہ امیش یاندت کے پاس سے موت سے قبل لکھا گیا خط برآمد کیا گیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ بی ایس سی پاس ہونے کے باوجود اسے نوکری نہیں ملی،اس لئے یہ قدم اٹھا یا۔اس سے پہلے ، امیش مراٹھا ریزرویشن کو لے کر نکالی گئی مختلف ریلیوں میں حصہ لیا تھا۔اس کے ساتھ ہی اب تک مہاراشٹر میں 10 سے زائد نوجوان مبینہ طور پر خود کشی کر چکے ہیں۔