مراٹھا تحفظات کیلئے آج مہاراشٹرا بند

سرینگر ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مراٹھا گروپوں کے محاذی گروپ سکل مراٹھا سماج نے اس برادری کو تحفظات کی فراہمی کیلئے نوی ممبئی کے سواء ساری ریاست مہاراشٹرا میں کل بند منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تنظیم کے قائدین نے کہا ہیکہ صبح 8 بجے تا 6 بجے شام پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ اسکولوں، کالجوں اور تمام ضروری خدمات کو بند سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حساس مسائل کے سبب نوی ممبئی میں بند نہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔