مراٹھا تحفظات احتجاج ‘ نوی ممبئی میں انٹرنیٹ خدمات معطل

ممبئی ۔ 26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس حکام کے مطابق نوی ممبئی ٹاؤن شپ علاقہ میں آج صبح سے انٹرنیٹ خدمات کوم عطل کردیا گیا ۔ علاقہ میں حالات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا کیونکہ احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا جیسے کہ کوہر کھیر علاقہ میں کل اس احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا اور وہاں کے حالات ابھی بھی کشیدہ بتائے جاتے ہیں ۔ اس علاقہ میںہجوم کی جانب سے لوٹ مار اورآتشزنی کی وارداتوں کے بعد پولیس نے آنسو گیس شل اور لاٹھی چارج کیا تھا ۔ اشرار نے کل ایک پولیس آؤٹ پوسٹ کو آگ لگا دی تھی ۔ مراٹھا تنظیموں کی جانب سے تحفظات کے مسئلہ کو لیکر احتجاج شروع کیا تھا اور کل پُرتشدد واقعات کے باعث اس احتجاج سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ۔