مراٹھا تحفظات ، احتجاج میں تشدد، آج مہاراشٹرا بند کا اعلان

ممبئی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 27 سالہ نوجوان احتجاج کاکا صاحب شنڈے جس نے کل اورنگ آباد میں دریائے گوداوری میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی۔ مراٹھا تنظیم نے ریاست میں آج بند کا اعلان کیا تھا۔ تحفظات تائیدی تنظیم کے کوآرڈی نیٹر رویندر پاٹل نے کہاکہ وہ اپنے احتجاج کو اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس اُن کی تنظیم سے معذرت نہ کریں۔ احتجاجیوں کے اہم مطالبات میں افن کیلئے تعلیم اور ملازمتوں میں تحفظات فراہم کرنا ہے۔ شنڈے کی موت کے بعد مہاراشٹرا کے دوسرے علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑا اور اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔