مراٹھا احتجاج تشدد میں غیرسماجی عناصر ملوث :ریاستی وزیر

پونے ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس اگر تحقیقات کرے تو مراٹھا تنظیموں میں جنہوں نے ضلع پونے کے علاقے چاکن میں احتجاج کے دوران تشدد کیا تھا وہ غیرسماجی عناصر تھے ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ دیپک کیسرکر نے صنعتی مرکز کے تشدد کے متاثرہ علاقوں کا دور ہ کیا جو پونے سے 40 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ایک دن قبل بسوں اور موٹر کاروں کو مراٹھا تحفظات احتجاج کے دوران نظر آتش کردیا گیا تھا ۔ کیسرکر نے کہا کہ سکل مراٹھا کرانتی مور چہ نے بھی کہا ہے کہ بعض بیرونی عناصر احتجاجیوں کی صفوں میں داخل ہوگئے تھے ۔ میں نے ان سے کہہ دیا کہ پولیس غیرسماجی عناصر کا پتہ چلاکر ان کے خلاف کارروائی کرے گا ۔