مراد آباد میں صورتحال کشیدہ لیکن پرامن

مرآباد 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مراد آباد کے تشدد سے متاثرہ کنتھ علاقہ میں آج صورتحال کشیدہ لیکن پرامن رہی ۔ یہاں کل مہا پنچایت کے انعقاد کے مسئلہ پر گڑ بڑ شروع ہوگئی تھی ۔ مراباد آباد کمشنر پولیس شیو شنکر سنگھ نے کہا کہ علاقہ میں پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے ۔ کنتھ علاقہ میں کل مہا پنچایت کے انعقاد کا مسئلہ پر تشدد شکل اختیار کرگیا جس میں بی جے پی لیڈرس بشمول چار ارکان پارلیمنٹ اور ایک رکن اسمبلی کو مظفر نگر فسادات مقدمہ میں ملزم ہیں،حراست میںلیا گیا تھا۔ ریاستی بی جے پی نے سرکاری حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ مہا پنچایت طلب کی تھی ۔

میرٹھ میں دو فرقوں میں جھڑپ، 6 زخمی
میرٹھ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) دو فرقوں کے مابین معمولی تنازعہ پر جھڑپ ہوگئی جس میں تقریبا 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل رات اس وقت پیش آیا جب دو فرقوں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ایک سو روپئے کیلئے الجھ پڑے ۔ ان میں ایک نوجوان دوسرے کو سو روپئے ادا شدنی تھا۔ یہ بحث اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں فرقوں کے لوگ سڑک پر جمع ہوکر سنگباری شروع کردی جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔