مراد آباد میں راہول کا روڈ شو

مرادآباد 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج یہاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود روڈ شو منعقد کیا ۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام پر پارٹی کے مقامی کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ راستہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہول نے وزیر اعظم نریندرمودی پر صنعت کاروں کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا اور عوام سے کہا کہ وہ کانگریس کی تائید کریں کیونکہ یہ ایک سکیولر جماعت ہے ۔ راہول کی کسان یاترا کے دوران کیا گیا یہ ان کا 23 واں روڈ شو تھا ۔