نیویارک۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست نیویارک میں مذہب کا پوچھ کرمسافر نے مسلم ٹیکسی ڈرائیورکوگولی مار کر زخمی کردیا۔38 برس کے زخمی ڈرائیور نیپولیس کو بتایا کہ اس نے رات ایک بجے کلب سے مسافرکو ٹیکسی میں بٹھایا تھا،مسافر نے پہلے سوال کہ آیا وہ پاکستانی ہے اور یہ جان کرکہ اس کا تعلق مراقش سے ہے۔ داعش سے متعلق باتیں شروع کردیں۔ ڈرائیورکاکہنا تھاکہ مسافر ہیزل ووڈ میں اپنے گھر اُترا تواچانک بندوق نکال کرٹیکسی پرگولیاں چلادیں، جس پر اسنے بھاگ کرجان بچائی مگر ٹیکسی کی پچھلی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کے کندھے میں گولی پیوست ہوگئی۔کونسل آف امریکن مسلم ریلیشنز نے واقعہ کو مذہبی منافرت قراردیتے ہوئے تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔