مذہب مخفی رکھنے پر شوہر کے خلاف بیوی کی شکایت

سنبل ۔ 10 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک انوکھے معاملہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف یہ کہہ کر پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ شوہر نے شادی سے قبل اپنے مذہب کے بارے میں کوئی انکشاف نہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ (بیوی) دھوکہ دہی کی ہے ۔ مذکورہ خاتون موضع ریتھالی کی ساکن ہے جو نکھاسا پولیس اسٹیشن کے تحت ہے ۔ اپنی شکایت میں بیوی نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر ببلو نے یکم مئی کو ہندو رسم و رواج کے طابق اس کے ساتھ شادی کی لیکن بعد ازاں اسے پتہ چلا کہ اس کا شوہر ہندو نہیں بلکہ مسلمان ہے، سرکل انسپکٹر سنبل مسٹر جگویر سنگھ آرتی نے یہ بات بتائی ۔ ایف آئی آر درج کروانے کے بعد ملزم ببلو کو گرفتار کرلیا گیا اور اس معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔