مظفر نگر ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع شاملی سے متصلہ علاقہ کاندھلا میں ایک مذہبی گروپ کے چند ارکان پر حملے کے کیس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ باغپت کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سچن نے کہا کہ سنیل کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے دو ساتھیوں سنی اور ٹیٹو کی تلاش جاری ہے ۔ ایس پی نے کہا کہ موضع باؤلی کے ساکن سنیل نے جرم قبول کرلیا ہے ۔