نئی دہلی۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے ایک درخواست کو خارج کردیا جس میں ان تمام سیاسی جماعتوں کے رجسٹریشنس منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی تھی جن کے ناموں میں کسی مذہب‘ ذات ‘ نسل ‘ خدا یا برادری کے مفہوم مضمر ہیں ۔ عدالت نے کہا کہ یہ درخواست محرکات پر مبنی ہے ۔ چیف جسٹس جی روہن اور جسٹس جینت ناتھ پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے دیئے گئے بیان سے مطمئن ہے اور انتخابی ادارہ اس مسئلہ پر غور کرسکتا ہے ۔ بنچ نے کہا کہ ’’ اس کا تعلق الیکشن کمیشن سے ہے ۔
ہند ۔چین سرحد ی اجلاس
دونوں ممالک کی افواج کاعہد
جموں۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین کی افواج نے عہد کیا کہ خطہ حقیقی قبضہ پر امن برقرار رکھا جائے گا ۔ اُن کے سینئر کمانڈرس نے جو چین کے ساتھ دونوں سرحدی اجلاسوں میں شریک تھے کہا کہ خوشگوار تعلقات کی بحالی کیلئے خطہ حقیقی قبضہ پر امن برقرار رکھنا ضروری ہے ۔