مذہبی مقامات کا دورہ کرنے بیرونی سیاحوں کو ترغیب دینے کی اسکیم

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے گزشتہ 3 سال کے دوران سیاحت کے ذریعہ 3.22 لاکھ کروڑ روپئے کا بیرونی زر مبادلہ کمایا ہے ۔ مملکتی وزیر سیاحت مہیش شرما نے آج لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران بتایا کہ ہندوستان میں سیاحت کے ذریعہ سال 2014 ، 2013 ، 2012 کے دوران بالترتیب 94,487 کروڑ ، 1,07,671 کروڑ اور 1,20,083 کروڑ بیرونی زر مبادلہ حاصل ہوا۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ ٹورازم پراجکٹس کے معاملہ میں تمام ریاستوں کے ساتھ مساویانہ برتاؤ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی سیاحوں کو مذہبی مقامات کے دورہ کی ترغیب دے رہی ہے اور سیاحت کو فروع دینے کیلئے حصول آمدنی کے پراجکٹس اور انفراسٹرکچرس کو امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال (2014-15) کے دوران دو اسکیمات سودیش درش اور مذہبی و روحانی مقامات کا دورہ ( پرساد) شروع کی تھی اور جاریہ مالی سال میں مذکورہ اسکیمات کیلئے 600 کروڑ (سودیش) اور 100 کروڑ (پرساد) کیلئے مختص کئے گئے ہیںاور سال 2013-14 کے دوران سیاحت کے ذریعہ تقریباً 67 ملین افراد کو روزگار فراہم ہوا۔