ماہ رمضان بندوں کیلئے مغفرت و نجات کا ذریعہ
تنظیم بنت حرم کے جلسہ استقبال رمضان سے معزز شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد 17 جون (پریس نوٹ) ماہ رمضان المبارک اُمت مسلمہ کے لئے اللہ رب العزت کا انعام ہے جس میں رحمت و مغفرت اور دوزخ کی آگ سے نجات کی خوشخبری کے ساتھ بندۂ مومن کو متقی بننے کی عملی تربیت ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن مسلم پرسنل لا بورڈ جو تنظیم بنت حرم کے زیراہتمام جلسہ استقبال رمضان و تربیتی اجتماع برائے خواتین میں کیا۔ یہ جلسہ محترمہ صبیحہ صدیقی کی زیرنگرانی 13 جون کو بمقام اُردو مسکن خلوت منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ سیدہ میمونہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نماز کی ادائیگی کے آداب بیان کئے۔ محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم نے روزہ رکھنے کے مقاصد، قواعد اور فوائد پر روشنی ڈالی۔ محترمہ عزیزہ محبوب معتمد تنظیم بنت حرم نے کہاکہ ماہ رمضان ہمارے لئے ایک تربیتی کورس کی مانند ہے۔ محترمہ سیدہ زینت سلطانہ نے نماز کے شرائط و فرائض اور وضو کے قواعد تفصیل سے بیان کئے۔ مہمان مقرر ایڈوکیٹ سیدہ طابہ نے اپنے زرین مشوروں سے نوازا۔ عالمہ شاکرہ کوثر نے زکوٰۃ کے فقہی مسائل اور ان کی اہمیت بیان کیں۔ روزوں کے فضائل بیان کرتے ہوئے محترمہ زینت زبیری نے کہاکہ روزہ رکھنے سے بندے میں تقویٰ اور پرہیزگاری کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ سیدہ میمونہ نے فضائل شب قدر بیان کئے۔ سیدہ یاسمین سلطانہ نے قرآن حکیم کی روشنی میں رمضان المبارک اور روزوں کی فضیلت بیان کی۔ محترمہ فضل النساء، سیدہ میمونہ، رقیہ سلطانہ، یاسمین سلطانہ نے دربار کونین میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ جلسہ کی نظامت کے فرائض اسریٰ منظور نے انجام دیئے۔ جلسہ کے دوسرے حصہ میں سامعین نے رمضان المبارک کے مختلف مسائل کے بارے میں سوالات کئے جن کے محترمہ صبیحہ صدیقی اور عالمہ رحمت النساء فاروقی نے تشفی بخش جوابات دیئے۔
رمضان المبارک
حیدرآباد 17 جون (راست) دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ رمضان المبارک 21 جون کو 10.30 بجے دن جلیل منزل نور خاں بازار محترمہ حامدی بیگم کی صدارت، محترمہ انیس عائشہ اور محترمہ رابعہ نیاز جلیلی کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر اشرف رفیع اس جلسہ کی مہمان اعزازی اور محترمہ نکہت آرا شاہین ناظم ہونگی۔ محترمہ سیدہ غوثیہ بیگم کی قرأت کلام پاک کے بعد محترمہ ممتاز النساء حمد باری تعالیٰ سنائیں گی۔ محترمہ عزیزہ محبوب، محترمہ سیدہ عابدہ کریم اور محترمہ اصغر صدیقہ کا خطاب ہوگا۔ محترمہ تسنیم جوہر ، محترمہ نصرت ریحانہ، محترمہ ممتاز النساء عشرت، محترمہ اطہری فضاء، محترمہ عاصمہ خلیل اور محترمہ عائشہ صدیقہ نعتیہ کلام پیش کریں گی۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 18 جون کو بعد نماز عصر مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔۔
ماہ رمضان المبارک میں دارالافتاء کے اوقات کار
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : عامتہ المسلمین کے شرعی مسائل کے حل کے لیے خیر المدارس حیدرآباد کے زیر انتظام اکرام منزل ملے پلی میں قائم دارالافتاء کے اوقات کار ماہ رمضان المبارک میں ظہر تا عصر ہوں گے ۔ جہاں مفتیان کرام سے براہ راست رجوع ہو کر یا فون نمبر 040-23342177 سے رابطہ کر کے مقررہ وقت میں رہبری حاصل کرسکتے ہیں ۔۔
مرکزی انجمن مہدویہ سے
حفاظ کرام کا انتظام
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : مرکزی انجمن مہدویہ چنچل گوڑہ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی چاند رات سے مندرجہ ذیل مساجد میں حفاظ کرام نماز تراویح میں کلام پاک سنائیں گے ۔ حافظ شکیب مہدی علی خاں ( بمسجد حضرت مولانا سید محمد اکیلوی چنچلگوڑہ ) ، حافظ سید عبدالقادر اعظم ( بمسجد حضرت مولانا سید شہاب الدین صاحبؒ ( حضرت مولوی صاحب ) ، حافظ سید مجتبیٰ حنان مجتہدی و قاری محمد ہارون اکبر ( جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد ) ، حافظ محمد محسن علی خاں و حافظ سید شریف سراج ( فراہ مسجد مہدویہ حافظ بابا نگر ) ، حافظ سید محمود سلمان خوندمیری و حافظ سید اسمعیل ہاشر ( مسجد مہدویہ بھولکپور ) نماز عشاء 8-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ سماعت قرآن کی سعادت باعث ثواب دارین ۔ خواتین کے لیے بھی مذکورہ مساجد میں نماز تراویح کے لیے پردے کا انتظام رکھا گیا ہے ۔ مرکزی انجمن مہدویہ کا دفتر ماہ رمضان میں صبح 10 بجے تا 2 بجے دن کام کرے گا ۔۔
مرکزی انجمن مہدویہ کا اجلاس عام ملتوی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : مرکزی انجمن مہدویہ کی مجلس عام کا اجلاس 21 جون اتوار ساڑھے دس بجے دن بہادر یار جنگ ہال چنچل گوڑہ بصدارت جناب عادل محمد خاں مہدوی صدر مرکزی انجمن مہدویہ منعقد کیا جانا طے کیا گیا تھا ۔ مگر مختلف نمائندگیوں اور رمضان المبارک کے پیش نظر اجلاس عام کو ملتوی کردیا گیا ۔ بعد رمضان اجلاس کا اعلان کیا جائے گا ۔۔
دورہ قرآن
٭ دفتر انجمن عون و محمد، حسین نگر کالونی، دارالشفاء میں 3 تا 24 رمضان شب 9 بجکر 30 منٹ پر دورہ قرآن مجید مقرر ہے۔
تحریک اسلامی کا اجتماع تربیتی اعتکاف کا آج آغاز
حیدرآباد 17 جون (راست) سید سمیع الدین ہاشمی قادری کی اطلاع کے بموجب ماہ رمضان المبارک میں فیضان اعتکاف کی برکتوں کے ساتھ دینی علمی روحانی فیوض و برکات حاصل کرنے کیلئے تحریک اسلامی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی 18 جون بعد نماز عصر (چاند رات) سے آغاز ہوگا۔
تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد 17 جون (راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 18 جون بروز جمعرات بعد نماز عصر منعقد ہوگا۔ اجتماع کا قرأت کلام پاک سے آغاز ہوگا۔ مبلغین تحریک اسلامی نعت سرور کونین صلی اللہ علیہ و سلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کا خطاب ہوگا۔
استقبال رمضان
حیدرآباد 17 جون (راست) دفتر انجمن فیض پنجتن یاقوت پورہ میں 30 شعبان کو شام 7 بجکر 30 منٹ پر استقبال رمضان میں سید حسن عباس ہاشم عابدی، سید جواد حسین، سید محمد کاظم عباس عابدی، سید نقی حسن عابدی مرثیہ خوانی کریں گے۔
جشن حجت العصر
٭ غدیر علی گلشن یاقوت پورہ میں 30 شعبان کو بعد نماز مغربین جشن حجت العصر میں سید ذوالفقار حسین رضوی، یسد حسن عباس ہاشم عابدی، سید محمد کاظم عباس عابدی قصیدہ خوانی کریں گے۔
جشن ولادت حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ
حیدرآباد 17 جون (راست) حضرت محبوب الٰہ خواجہ محبوب مرزا چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے جشن ولادت باسعادت کی تقریب یکم رمضان المبارک کو درگاہ شریف حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں منعقد ہوگی۔ مولانا افضل مرزا محبوبی چشتی سجادہ نشین کے زیرنگرانی بعد نماز ظہر تلاوت کلام اللہ، محفل درود شریف، قصیدہ بردہ شریف، فاتحہ چار بجے شام تا قبل افطار تک سماع کی محفل منعقد ہوگی۔ بعد نماز تراویح چادرگل پیش کی جائے گی۔