مذہبی خبریں

محفل درس قرآن مجید و تفسیر
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام ہفتہ واری محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی بمقام جامع مسجد ابراہیمی محلہ قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ آغاز مولانا محمد پذیر الدین اشرفی کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔

حمیدیہ میں نو روزہ محافل سیرت
حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور انتظامی کمیٹی حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام یکم تا 9 ذی الحجہ سالانہ محافل سیرت حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام روزانہ صبح 8 بجے حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جس کی نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء کریں گے ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے علاوہ نگران محافل اسوہ ابراہیمی ؑ کے مختلف پہلوؤں پر شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

مشاورتی اجلاس ، ذمہ داران ذیلی
مراکز وصولی چرم قربانی جامعہ نظامیہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں 28 ستمبر کو 11 بجے دن بصدارت مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ایک مشاورتی اجلاس ذمہ داران ذیلی مراکز بسلسلہ وصولی چرم قربانی جامعہ نظامیہ مقرر ہے ۔ جمیع ذمہ داران ذیلی مراکز حیدرآباد و سکندرآباد سے خواہش ہے کہ اجلاس میں شرکت فرما کر اپنے مفید و زرین مشوروں سے نوازیں ۔۔

محفل درس قرآن مجید برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : اسلامک اکیڈیمی آف سائنس کی بزم خواتین کی محفل درس قرآن مجید 27 ستمبر کو 11-30 بجے دن بہ مکان ایف ڈی خان روبرو ہوٹل ہائی لائن چوراہا کنگ کوٹھی میں منعقد ہوگی ۔ جس میں ڈاکٹر ہادیہ سورۃ الاحفاف کی آیات کا ترجمہ تفسیر بیان کریں گی اور ڈاکٹر مہر النساء الفاظ قرآنی کے معنی و مفاہم بیان کرینگی ۔۔

جلسہ سیرت ابراہیم خلیل اللہ ؑ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء کے بموجب 27 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد فردوس فیروز گاندھی نگر ، وجئے نگر کالونی ، مرکزی جلسہ سیرت ابراہیم ؑ منعقد ہے ۔ صدارت مولانا عبدالملک مظاہری صدر لجنہ کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد نوال الرحمن کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

جلسہ سیرت ابراہیم خلیل اللہ ؑ
برائے خواتین و طالبات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : مدرسہ ضیا القرآن سنتوش نگر شعبہ حفظ ہال اناث میں 27 ستمبر کو 2-30 بجے دن زیر نگرانی محترمہ یوسف سلطانہ منعقد ہوگا ۔ تلاوت قرآن اور نعت شریف کے بعد طالبات کی تقاریر ہوں گی ۔ اختتامی خطاب محترمہ یوسف سلطانہ ہوگا ۔ نظامت کے فرائض محترمہ معلمہ سلمیٰ تسنیم انجام دیں گی ۔۔

فیضان چشتیہ کا تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کا دینی تربیتی اجتماع 27 ستمبر کو بعد نماز عشاء مسجد اقصیٰ نٹراج نگر (جھرہ ) ٹپہ چبوترہ میں زیر نگرانی حضرت خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی منعقد ہے ۔ مولانا حافظ محمد علیم الدین نقشبندی القادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

اجتماعات برائے خواتین کا آغاز
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : محمد نگر ( جاوید نگر ) نزد ریلوے بریج عیدی بازار ، معہد برکات العلوم عربیہ میں دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام اتوار 3 بجے دن بعد نماز مغرب دینی و تربیتی اجتماعات برائے خواتین بہ سرپرستی مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری منعقد ہوں گے ۔ قاریہ ام الخیر سیدہ فاطمہ فرحاں نقشبندیہ قادریہ صدارت و نگرانی کریں گی ۔ عالمات مختلف دینی عنوانات کے تحت موقع کی مناسبت سے فضائل و مسائل پر سلسلہ وار خطابات کریں گی ۔ علاوہ ازیں اجتماع میں شریک خواتین و طالبات کو بنیادی فقہی مسائل وضو ، غسل ، نماز ، روزمرہ معمولات کی عملی تربیت دی جائے گی ۔ 28 ستمبر کو 3 بجے دن سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔۔

تحفظ گنبد خضریٰ کانفرنس
حیدرآباد 26ستمبر ( راست ) تحفظ گنبد خضریٰ کانفرنس بمقام مرکز اہل سنت رضا جامع مسجد ‘ ایرہ کنٹہ ‘ شاہین نگر روڈ ‘ زیرنگرانی ‘ سید شاہ محمد حسینی پیر بغدادی اور زیر صدارت مولانا محمد مجیب علی قادری رضوی ‘ مہمان مقررین مولانا سید شاہ ابدال حسینی قادری ‘ فاضل اسلامیہ یونیورسٹی یمن ‘ مولانا مفتی احمد رضا شافعی ‘ فاضل اسلامیہ یونیورسٹی ‘ یمن ۔ مولانا مفتی عبدالقدیر رضوی ‘ وجئے واڑہ ‘ مولانا محمد قلندر رضوی‘ رائچور کے علاوہ اور دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے ۔ الحاج ابراہیم شیخ ‘ چیرمین حج کمیٹی ‘ مہاراشٹرا ۔ مولانا اویس رضا قادری ۔ قرات کلام پاک حافظ اکرم قادری رضوی طالب علم دارالعلوم فیض رضا زیر نظامت محمدمحبوب رضا ‘ طالب علم دارالعلوم فیض رضا نعت شریف سنائیں گے ۔