مذہبی خبریں

درس قرآن پاک
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : مسجد قباء ، ہمایوں نگر مہدی پٹنم میں اتوار بعد نماز مغرب مولانا محمد زعیم الدین حسامی درس قرآن مجید دیں گے اور اور ہر جمعہ قبل نماز جمعہ مسجد مدینہ ، حسینی باغ رین بازار میں مولانا حسامی کا خطاب ہوگا ۔ بعد نماز جمعہ ذکر کی محفل ہوگی ۔۔

جلسہ عظمت و فضیلت
حضرت امام حسینؓ و صحابہ کرام ؓ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : بزم خواتین کا خصوصی پروگرام 29 ستمبر کو صبح 11 بجے سے دفتر بزم صراط الحمید اے سی گارڈس پر منعقد ہوگا ۔ اس میں حضرت امام حسینؓ و دیگر صحابہ کرامؓ پر تقاریر ، قرات ، حمد ، نعت رسول ؐ کے علاوہ حاجی اراکین بزم کا خیر مقدم اور رکن بزم قاریہ کا تجوید کے ساتھ قرآن کی تکمیل پر ختم کا اہتمام بھی رہے گا ۔ محترمہ آمنہ حیدر خاں سابق صدر بزم ، محترمہ محمودہ علی بن صلاح صدر بزم اور محترمہ محل مبارک مولوی طاہر رضوی مہمان خصوصی ہوں گی ۔ قصیدہ بردہ شریف سلام اور دعا پر اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی متولی مقرر ہے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 27 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے مفتی عبدالمغنی مظاہری مخاطب کرینگے ۔۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 27 ستمبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری کا فضائل صحابہ ؓ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ؒ ، شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’ جماعت ابوالفداء ‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

تعمیر ملت کے جلسہ کا استقبالیہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منعقد ہونے والے 69 ویں یوم رحمتہ للعالمینﷺ و یوم صحابہ ؓ کا پہلا مجلس استقبالیہ کا اجلاس 28 ستمبر کو بعد نماز مغرب صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ پر زیر صدارت جناب سید جلیل احمد ایڈوکیٹ صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت مقرر ہوگا ۔۔

مجلس ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : پہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین سہروردیؒ کے مجلس ماہانہ فاتحہ 27 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ صندل شریف بعد نماز عشاء مسجد جوبلی پہاڑی شریف سے برآمد ہو کر درگاہ شریف پہونچے گا ۔ بعد صندل مالی قصیدہ بردہ شریف قاری حبیب عمر الکاف کی جماعت کا ہوگا ۔ شب بھر محفل سماع منعقد ہوگی ۔ جس میں قوال ساز پر نعتیہ کلام سنائیں گے ۔ بعد نماز فجر ختم قرآن و سلام بحضور خیر الانامؐ میں گذرانا جائے گا ۔ مجلس کا اختتام قاری سید فرید الدین سہروردی قادری گدی نشین آستانہ عالیہ امام و خطیب مسجد بارگاہ کی دعا پر ہوگا ۔۔

مقابلہ قرات کلام پاک برائے طلباء مرد اصحاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر یوسف حامدی معتمد استقبالیہ کے بموجب کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منائے جانے والے 69 ویں یوم رحمتہ للعالمینؐ و صحابہ ؓ کے ضمن میں مقابلہ قرات کلام برائے طلباء و مرد اصحاب 30 ستمبر کو دس بجے دن بمقام رائل فنکشن ہال چارمینار کوٹلہ عالیجاہ روڈ پر منعقد ہوگا ۔ جونیر گروپ میں 10 تا 17 سال کے طلباء اور سینئیر گروپ میں 18 تا 30 سال کی عمر کے مرد اصحاب حصہ لے سکتے ہیں ۔ ایک دن قبل تک مقابلہ میں حصہ لینے والے شرکاء اپنا نام درج کرواسکتے ہیں ۔ جونیر گروپ اور سینئیر گروپ کے لیے رقمی انعامات رکھے گئے ہیں ۔ ان انعامات کے علاوہ ترغیبی انعامات بھی دئیے جائیں گے ۔ انعام حاصل کرنے والے شرکاء کو صداقت نامہ بھی دئیے جائیں گے ۔ جونیر گروپ کے شرکاء کو 5 منٹ کا وقت اور سینئیر گروپ کے شرکاء کے لیے 7 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ۔ جونیر گروپ کے شرکاء اپنے منتخبہ سورتوں کی تلاوت اور سینئیر گروپ کے شرکاء قرعہ انداز کے ذریعہ دئیے گئے سورتوں کو قرآن مجید دیکھ کر تلاوت کرسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے فون 9989274880 ۔ 8801379786 ۔ 7032178968 پر یا صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت پر 24755230 پر ربط کریں ۔۔

مقابلہ قرات کلام پاک برائے طالبات و خواتین
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر یوسف حامدی معتمد استقبالیہ کے بموجب کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منائے جانے والے 69 ویں یوم رحمتہ للعالمینؐ و یوم صحابہؓ کے ضمن میں مقابلہ قرات کلام برائے طالبات و خواتین 2 اکٹوبر بروز منگل بمقام رائل فنکشن ہال چارمینار کوٹلہ عالیجاہ روڈ پر منعقد ہوگا ۔ جونیر گروپ میں 10 تا 17 سال کے طالبات اور سینئیر گروپ میں 18 تا 30 سال کی عمر کے خواتین حصہ لے سکتے ہیں ۔ ایک دن قبل تک مقابلہ میں حصہ لینے والے شرکاء اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔ جونیر گروپ ، سینئیر گروپ کے لیے رقمی انعامات رکھے گئے ہیں ۔ ان انعامات کے علاوہ ترغیبی انعامات بھی دئیے جائیں گے ۔ انعام حاصل کرنے والے شرکاء کو صداقت نامہ بھی دئیے جائیں گے ۔ جونیر گروپ کے شرکاء کو 5 منٹ کا وقت اور سینئیر گروپ کے شرکاء کے لیے 7 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ۔ جونیر گروپ کے شرکاء اپنے منتخبہ سورتوں کی تلاوت اور سینئیر گروپ کے شرکاء قرعہ انداز کے ذریعہ دئیے گئے سورتوں کو قرآن مجید دیکھ کر تلاوت کرسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے فون 9989274880 ۔ 8801379786 ۔ 7032178968 پر یا صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت پر 24755230 پر ربط کریں ۔۔

ضروری …

ہفتہ اور اتوار کو مینار گارڈن ، نیا پل میں دو روزہ امام احمد رضا علمی سمینار
شہزادہ اعلی حضرت علامہ حسان رضا خاں بریلی شریف ، قاضی شہر بنارس مفتی غلام یسین اور دیگر اہل قلم کی آمد
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا محمد ساجد حسین قادری ناظم جامعہ انوار الحق کے بموجب اعلی حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی ؒ کے عرس صد سالہ کی مناسبت سے جامعہ انوار الحق و تنظیم خدام رسول کے زیر اہتمام دو روزہ امام حسین رضا علمی سمینار 29 اور 30 ستمبر کو صبح 10 تا 5 ساعت شام مینار گارڈن فنکشن ہال نزد سالار جنگ میوزیم ، نیا پل میں زیر صدارت مولانا ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ حسینی المعروف وقار پاشاہ مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی محمد حسان رضا خاں سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ رضویہ تحسینیہ بریلی شریف ، مولانا غلام یسین قادری رضوی نوری خلیفہ مفتی اعظم و قاضی شہر بنارس ، مولانا ڈاکٹر غلام جابر شمس مصباحی ممبئی ، پروفیسر فاروق احمد صدیقی ، مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری ، مولانا محمد ابوالحسن علی رضوی القادری ، مولانا شیخ سید رضوان پاشاہ قادری ، مولانا سید بدیع الدین صابری ، مولانا سید تنویر الدین خدانمائی ، مولانا سید عبدالمعز حسینی قادری شرفی ، مولانا عبدالحفیظ قادری شرفی ، مولانا پیر سید طاہر الدین حسینی قادری طاہری المعروف محمد پاشاہ ، مولانا سید شاہ علی حسینی قادری ، مولانا حافظ احمد حسن رضوی ، مولانا عزیز علی اخلاق شرفی ، مولانا منتظم رضا ، مولانا محمد عرفان محی الدین ، مولانا مفتی شاکر رضا ، مفتی ذاکر حسین نوری فنا القادری ، مولانا سید محمد عبدالقادر جیلانی ، مولانا مفتی محمد شرف الدین ثقافی ، مفتی اکبر خاں ضیائی ، مولانا شیخ عبدالرحمن ازہری ، مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی ، مولانا مفتی محمد عبدالقدیر رضوی ، مولانا مفتی مستان علی نظامی ، مولانا حبیب اللہ مصباحی ازہری ، مولانا محمد قلندر رضوی ، مولانا سید مصطفی مصباحی ، مولانا محمد اسماعیل مصباحی ، مولانا محمد یوسف رضا مجدی ، مولانا محمد العابدین رضوی مجیبی ( امیر خسرو ) ، مولانا ذکی اللہ خاں مصباحی ، مولانا محمد مسیح اللہ خاں مصباحی ازہری ، مولانا مفتی عبدالقادیر قادری مصباحی ، مولانا محمد شاہنواز مصباحی ازہری ، مفتی سید فیض الدین مصباحی ، مولانا محمد صدیق شریفی ، مولانا عبدالقدیر حلیمی ، مولانا محمد جعفر مصباحی ، مولانا محمد شاہد رضا رضوی ، مولانا محمد عابد اقبال اشرفی شرکت اور تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔ اس سمینار کا آغاز حافظ سید اویس ثقلین ، حافظ و قاری سید عاصم ثقلین ، حافظ سید انس ثقلین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری محمد عمران رضا ، قاری محمد عمر احمد قادری جنیدی ، جناب محمد عظمت اللہ جعفری ، سید ذکوان اور سید عمر ، جناب حیدر قادری ، حافظ سید اسد اللہ قادری آزادیہ ، قاری محمد افضل حسین ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ خواتین کے لیے علحدہ پردے کا نظم رہے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849899089 ۔ 9182799500 پر ربط کریں ۔۔

مجلس سالانہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈاکٹر محسن عباس موسوی کے بموجب 14 تا 20 محرم 7-30 بجے شب حسینیہ عنایت جنگ میں مولانا آغا مہدی علی بعنوان خاص بیان کریں گے ۔۔

شاہ ولی اللہ ؒ سے اقبال تک نظام فکر کا جائزہ
مسجد عالیہ میں محفل اقبال شناسی ، جناب ضیا الدین نیر کا لکچر
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : حضرت شاہ ولی اللہ ؒ کا شمار ہند و پاک کے عظیم اولیائے کرام اور مفکرین اسلام میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے امام غزالی ؒ کی طرح تصوف اور فقہ دونوں میدانوں کی سیر کی تھی ۔ ان کی کتاب حجتہ اللہ البالغہ بہت زیادہ مشہور ہوئی ۔ اس میں انہوں نے صوفیانہ اور فقہی مسائل کو بیان کیا ہے ۔ اقبال نے شاہ ولی اللہ ؒ کی کتب کا مطالعہ کیا تھا اور ان کی فکر سے وہ متاثر تھے ۔ مجموعی طور پر وہ شاہ صاحب کی عظمت خیال کے قائل تھے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد ضیا الدین نیر نائب صدر اقبال اکیڈیمی نے ’ اقبال اور شاہ ولی اللہ دہلوی ‘ کے موضوع پر کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ عابڈس میں محفل اقبال شناسی کی 950 ویں نشست کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس محفل کا آغاز حافظ محمد برکت اللہ کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ جناب غلام یزدانی سینئیر ایڈوکیٹ نے افتتاحی کلمات میں مقرر اور عنوان کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ جناب ضیا الدین نیر نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ماضی سے اپنا رشتہ منقطع کیے بغیر اسلام پر بحیثیت ایک نظام فکر از سر نو غور کریں ۔ اقبال نے انسان کو قطرہ کے بجائے موتی قرار دیا ہے ۔ لیکن شاہ ولی اللہ ؒ انسان کو قطرہ ہی قرار دیتے ہیں ۔ مگر اقبال اپنی شاعری اور خطبات میں اس نقطہ نظر کو غلط ٹھہرا کر اس کی تردید کرتے ہیں ۔ اقبال اس زبردست تقدیر پرستی کے خلاف ہیں ۔ اگر اس فلسفہ حیات کو مان لیا جائے تو جو جس طرح ہے ویسا ہی رہے گا اور اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش نہیں کرے گا ۔ اقبال کے زمانہ میں یہ نظریہ بڑا خطرناک تھا ۔ اقبال اپنی قوم کے لوگوں کو نظریہ تقدیر سکھانا چاہتے ہیں جو انہیں عمل اور جدوجہد کی طرف مائل کرے اور اس کے لیے وہ دلائل قرآن سے لاتے ہیں ۔ مقرر صاحب کی دعا پر لکچر کا اختتام ہوا ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت خواجہ سید اسعد حسین ہارونی مدنی سلطانی مرزائی عرف دولھے پاشاہ مدنی کا آستانہ سلطانی و اسعدی اندرون درگاہ حضرت سردار بیگ صاحبؒ آغا پورہ میں 15 محرم بعد نماز عصر محفل سماع و غسل شریف سے آغاز ہوا ۔ 16 محرم کو 5 بجے شام برآمد صندل مبارک ، بعد نماز عشاء محفل سماع 11-30 بجے بجے شب رسم صندل مالی سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے۔ 17 محرم جشن چراغاں و محفل سماع 18 محرم صبح آٹھ بجے تلاوت کلام پاک و محفل سماع و فاتحہ توشہ شریف ہوگی ۔۔
٭٭ اعراس مبارکہ حضرت تاج العارفین سید شاہ تاج الدین حسینی رضوی قادری شرفی ؒ ، حضرت سید شاہ حامد محی الدین شرفی ؒ ، حضرت سید جعفر محی الدین شرفی ، 17 ، 18 محرم شرفی چمن میں مقرر ہے ۔ 17 محرم بعد نماز عصر ختم کلام مجید بعد نماز مغرب رسم صندل مالی و قصیدہ بردہ شریف بعد نماز عشاء طرح نعتیہ منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ نگرانی مولانا ڈاکٹر سید شاہ حمید الدین شرفی کریں گے اور صدارت حضرت سید رفیع الدین شرفی کریں گے ۔ طرح مصرع ’ تاج دین کا سلسلہ ہے حیدر کرار سے ‘ دیا گیا ہے ۔ 18 محرم 8-30 بجے صبح ختم کلام مجید و چادر گل برمزار ممدوح اور سلام بہ حضور ﷺ پر تقاریب کا اختتام عمل میں آئے گا ۔ سجادہ نشین سید کاظم شرفی خانوادہ کے ہمراہ رسم صندل مالی انجام دیں گے ۔۔

اذاں ، نماز و سجدہ سے حسین ؓ کی یاد
درگاہ یوسفینؒ میں جلسہ شہادت حسین سے مولانا عبدالحمید رحمانی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : حضرت سیدنا امام حسین ؓ کی یاد اذان کے اس لفظ حی الصلواۃ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے نواسہ رسول ﷺ مقام شہادت پر بھی سجدہ ادا کرتے ہوئے امت محمدیہ کو یہ پیغام دے رہے ہیں مصیبت و غمخواری کے حد انتہا پر بھی رب کے سامنے سجدے میں جاتے ہوئے عظمت نماز کا اظہار کیا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ بارگاہ یوسفینؒ میں فضائل یوم عاشورہ جلسہ شہادت حسینؓ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا کی یاد اہل ایمان کے لیے ایک عظیم نعمت ہے ۔ وہیں قرب الہیٰ کو حاصل کرنے و دعاؤں کو مقبول بنانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ قیامت تک کے آنے والوں کے لیے یہ سبق ملتا ہے کہ باطل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو حق و صداقت کے راستے سے نہیں ہٹنا چاہیے ۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنی آنے والی نئی نسلوں کو اہل بیت کی عظمت سے واقف کروائیں ۔ جلسہ کا آغاز قاری سید اکبر علی شاہ قادری امام مسجد درگاہ یوسفینؒ کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوا ۔۔