اعراس شریف
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید محمد بادشاہ حسینی قادری لئیق ؒ و حضرت سید قاسم حسینی قادری ؒ کا عرس شریف 4 ، 5 ، 6 جنوری کو بمقام درگاہ شریف قادری چمن منعقد ہوگا ۔ 16 ربیع الآخر بعد نماز عصر حلقہ ذکر ، سلام بحضور انور ﷺ و ختم قرآن پاک ہوگا اور بعد نماز مغرب محفل سماع مقرر ہے ۔ 17 ربیع الآخر بعد نماز فجر حلقہ ذکر ، نعت خوانی ، اور مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضیٰ پاشاہ کا وعظ ہوگا ۔ اور بعد نماز مغرب محفل سماع مقرر ہے ۔ 18 ربیع الآخر بعد نماز فجر حلقہ ذکر ، نعت خوانی اور مولانا سید علی حسینی قادری علی پاشاہ کا وعظ ہوگا ۔ 10 تا 11 بجے دن ختم قرآن پاک ہوگا ۔ 11 بجے دن تا ظہر محفل سماع کی مجلس ہوگی اور بعد ظہر خواتین کو زیارت کا موقع دیا جائے گا ۔۔
سالانہ فاتحہ حضرت محبوبینؒ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : سالانہ فاتحہ سیدنا غوث پاک ؒ ، سیدنا محبوب الہٰی ؒ ، حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ چشتی ؒ 5 جنوری کو درگاہ شریف حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں مقرر ہے ۔ چار بجے شام تلاوت کلام اللہ ، ختم خواجگان ، محفل درود شریف فاتحہ آٹھ بجے شام سماع کی محفل منعقد ہوگی ۔ بعد سماع چادر گل پیش کی جائے گی ۔۔
مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : انجمن عزا داران پنجشنبہ کے مجالس عزا کا سلسلہ جمعرات 4 جنوری شام 7 بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغاز ہوگا ۔ بارگاہ شبیر ، زہرا نگر ، پنجہ شاہ ولایت ، عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزاء کا اختتام ہوگا ۔۔
جلسہ غوث الاعظم ؒو محفل منقبت
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : نوجوانان محلہ قدیم پہاڑی شریف کے زیر اہتمام 5 جنوری کو بعد نماز عشاء روبرو جامع مسجد جوبلی ، پہاڑی شریف حضرت سیدبابا شرف الدین سہروردی جلسہ غوث الاعظمؒ و محفل منقبت مقرر ہے ۔ نگرانی صاحبزادہ میر حسین علی خاں کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز مولوی محمد فاروق قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری سیرت غوث الاعظم ؒ بیان کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مسرس حبیب حسن بن یوسف رفیع ، محمد اکبر خان اکبر ، حبیب فاروق عبداللہ العطاس ، محمد یونس نقشبندی ، محمد غوث نقشبندی ، محمد حبیب قادری ، حبیب محمد بن عبداللہ رفیع ، حبیب علی بن حسن رفیع شرکت کریں گے ۔۔