بھوپال 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے قائد کمار وشواس کے خلاف ایک مباحثے کے دوران مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں آئی ٹی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ مقامی سماجی کارکن ابھینو چکردھر نے جو ایک این جی او چلاتے ہیں، شکایت میں الزام عائد کیاکہ کمار وشواس نے مشاعروں اور کوی سمیلنوں کے ریاست اور ملک گیر سطح پر انعقاد کے سلسلہ میں دیوی دیوتاؤں کی توہین کرتے ہوئے ہندوؤں اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔
اسٹالن کو تحفظ فراہم کرنے
وزیراعظم کو کروناندھی کا مکتوب
چینائی 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے میں بھائیوں کے درمیان کشیدگی کے دوران ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی نے آج وزیراعظم کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بیٹے اسٹالن کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم ذرائع نے مکتوب کی تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ ازہاگری پر اپنے چھوٹے بھائی کے خلاف نامعلوم نفرت پروان چڑھانے کا کل اپنے بیان میں کروناندھی نے ازہاگری پر الزام عائد کیا تھا۔