نیویارک۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو ’’مذہبی تعصب پر گہری خاموشی‘‘ توڑنا ضروری ہے۔ نیویارک ٹائمس کے آج کے اداریہ میں کہا گیا ہیکہ عیسائی عبادتگاہوں پر حملوں پر بے عملی ایک منتخبہ شخص پر جو پورے ہندوستانی شہریوں کی نمائندگی کرتا اور ان کا تحفظ کرنے کا پابند ہے، مناسب نہیں ہے۔ عیسائیوں اور مسلمانوں کو دوبارہ ہندو بنانے کے سلسلہ میں انہیں فوری کارروائی کرنی چاہئے ورنہ دنیا کی نظر میں یہ تاثر پیدا ہوگا کہ وہ ہندو قوم پرست انتہاء پسند دائیں بازو کے عناصر پر قابو پانے کی خواہش نہیں رکھتے یا پھر ایسا نہیں کرسکتیحالانکہ وہ ترقی کے ایجنڈہ پر برسراقتدار آئے ہیں۔ صدر امریکہ بارک اوباما گذشتہ ماہ اپنی تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ مذہبی خطوط پر انتشار کے بعد ہندوستان برقرار نہیں رہ سکے گا۔