مذہبی، تاریخی کتابوں پر ویب سائیٹ کا آغاز

80 ہزار سے زائد کتابیں دستیاب، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطابحیدرآباد۔16اگست(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں مذہبی‘ ثقافتی اور تاریخی کتابوں کی ہمہ لسانی ویب سائیٹ کا افتتاح عمل میںآیا۔ڈپٹی چیف منسٹر کیمپ آفس میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر جناب محمود علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ منفرد انداز کے اس ویب سائیڈ پر 80ہزار سے زائد کتابیں دستیاب ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اُردو ‘ ہندی اور انگریزی کی اس ویب سائیٹ پر ناصرف تاریخی اور ثقافتی کتابیں موجود ہیں بلکہ مذہبی کتابوں بالخصوص دین اسلام پر لکھی گئی بے شمار کتابیں بھی موجود ہیں۔ نائب جناب محمد محمود علی نے بتایا کہ ویب سائیٹ پر کتابوں کے آرڈر کی سہولت بھی موجودہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی اور تاریخی کتابوں کے مطالعہ میں حائل دشواریوں کو دور کرنے کے لئے www.bookmarkaz.comنامی ویب سائیٹ کافی کارآمد ثابت ہوگی۔ انہوں نے ویب سائیٹ تیار کرنے والے عمیر سہیل کو تلنگانہ حکومت اور تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اس قسم کی ویب سائیڈس عوام کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہونگی۔ جناب محمد محمود علی نے عوام سے مذکورہ ویب سائیڈ سے استفادہ حاصل کرنے کی بھی اپیل کی۔ مسٹر عمیر نے بھی نائب وزیر اعلی کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ویب سائیٹ پر کتابوں کے آن لائن آرڈر کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں انہوں نے شہری حدود میںاندرون چوبیس گھنٹے آرڈر کی گئی کتابو ں کی فراہمی کا بھی یقین دلایا۔