مذاکرات کی بات کریں تو مخالف قوم : عمر عبداللہ

سرینگر ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر مقننہ کونسل میں ہند پاک مذاکرات کے احیاء سے متعلق قرار داد پر تنقیدوں کا سامنا کررہے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ ارکان اسمبلی عوام کی رائے کا اظہار کرتے ہیں جو انہیں منتخب کرتی ہے ۔ انہوں نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ کونسل نے مذاکرات کے احیاء کی قرار داد منظور کی اور ہم مخالف قوم ہوگئے ہیں ۔ اگر ہم جنگ کی بات کریں تو ہم قوم پرست ہوجاتے ہیں ۔ اس کے برعکس اگر مذاکرات کی بات کریں تو مخالف قوم بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے فوجی جوانوں کی زندگی کو خطرہ میں ڈال کر جنگ اور قربانی کی بات کریں تو یہ ہماری قوم پسندی کا ثبوت ہوتا ہے ۔ اگر ہم مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی قرار داد منظور کریں تو ہم مخالف قوم بن جاتے ہیں ۔۔